جنوبی پنجاب رواں سال گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان

لاہور(ڈبلےو این سی نیوز ) جنوبی پنجاب میں رواں سال کسانوں نے کم گندم کاشت کی جس سے گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویڑنز میں گندم کی بوائی ہدف پورا ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں،تاہم جنوبی پنجاب کے کسانوں نے گندم کی کاشت کم کردی، انکا کہنا ہے کہ حکومت گندم کی مناسب قیمت نہیں دے رہی، گزشتہ برس بھی گندم کوڑیوں کے بھا ﺅ خریدی گئی ، حکومت مناسب قیمت نہیں دے گی تو ہم کہاں جائیں۔ ڈپٹی سیکرٹری زراعت رانا مبشر کا کہنا ہے کہ ٹوٹل 67لاکھ 24ہزار ایکڑ پر ہدف تھا اور اس وقت تک الحمد اللہ جو گندم کی بوائی مکمل ہوئی ہے 67 لاکھ 94ہزار ایکڑ گندم کی کاشت ہو چکی ہے ، جنوبی پنجاب کے اندر ٹارگٹ کا یہ تقریبا 101فیصد بنتاہے ، چیئرمین کاشتکار دوست فاﺅنڈیشن منیر شاہین نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مناسب نرخ نہ ملا توگندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے

Feb 2, 2025 - 19:04
 0  6

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow