جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں لگائے گئے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا

سیﺅل(ڈبلیو این سی)جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں لگائے گئے مارشل لاءکو چند گھنٹوں کے بعد اٹھانے کا اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لاءکے نفاذ کا اعلان کیا تھا، قومی اسمبلی ریاست مخالف سرگرمیوں کو بند کرے۔ صدر کے مارشل لائ لگانے کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ایمرجنسی سمیت مارشل لاءکو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ ملک میں مارشل لائ کے نفاذ کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، جنوبی کوریا کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھی شدید مخالفت سامنے آئی، ایوان میں مارشل لاءکے خلاف قرارداد منظور کی گئی، 300 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ کے ایوان میں 190 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ صدر یون سک یول کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے جبکہ فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہوگئی

Dec 4, 2024 - 13:54
 0  3

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow