روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی حقیقی قوت ہیں۔
روئٹرز نے تاس نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے طالبان کو ممکنہ طور پر کالعدم تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ اس حقیقت کو ظاہر کر تا ہے۔
قبل ازیں ایک روسی سفارتی ذریعے نے کہا تھا کہ روس نے افغان طالبان کو اپنے سب سے بڑے سالانہ اقتصادی فورم میں مدعو کیا ہے کیونکہ ماسکو نے طالبان پر سے پابندی ہٹانے جارہا ہے