حج مقامات پر گرمی بڑھ گئی، مکہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ

حج مقامات پر گرمی بڑھ گئی، مکہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ

Jun 23, 2024 - 10:45
 0  10
حج مقامات پر گرمی بڑھ گئی، مکہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ رواں سال حج 2024 کے دوران حج مقامات پر درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان نے الاخباریہ کو بتایا’ مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا’ منی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے تاہم بارش کے بعد منی میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے حجاج پر زور دیا ہے کہ’ وہ گرمی سے بچاو سے کے لیے براہ رست سورج کی تپش سے بچیں۔ سایہ دار مقامات پر رہیں اور پانی کا استعمال کریں‘۔
وزارت نے عازمین سے پھر کہا کہ’ درجہ حرارت میں زیادہ ہونے کے باعث دوپہر گیارہ سے شام چار بجے تک مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جمرات جانے اور دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow