سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبائ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر تاریخ رقم کردی

سکھر (ڈبلیو این سی نیوز ) 3 ہزار سے زائد طلبائ نے سکھر میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر مثال قائم کر دی۔ ”جنگ “ کے مطابق سکھر میں گذشتہ روز 3080 طلبائ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ےاد رہے یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران ”پاکستان زندہ باد“ اور” کشمیر بنے گا پاکستان“ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔تقریب میں شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔

Aug 15, 2025 - 08:28
 0  15

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow